ویڈیو:مریم نواز نے مردان جلسے میں لطیفہ سنادیا

عمران خان پر کڑی تنقید
Dec 23, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/Maryam-Nawaz-Sot.mp4"][/video]

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مردان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو نشانے پر رکھا اور ان کو لانے والوں کا تذکرہ بھی کیا۔

گزشتہ روز رزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد ڈیڑھ سال تک انہیں پاورسیکٹر کی اعداد وشمار سمجھ نہیں آتی تھی۔ مریم نواز نے اس کو عمران خان کی ناہلی اور نالائقی قرار دیتے ہوئے ایک لطیفہ بھی سنایا۔ لطیفہ کچھ یوں ہے۔

ایک فنکشن کے اندر ایک گلوکار بہت بے سرا گا رہے تھے۔ تو سامعین میں سے ایک صاحب پستول لیکر اسٹیج پر پہنچ گئے۔ گلوکار ڈر گئے کہ شاید برا گانے کی وجہ سے مجھے مارنے آیا ہے۔ اس لیے منت سماجت کرنے لگ گیا کہ مجھے مت نہ ماریں۔ مسلح شخص نے کہا میں تمہیں مارنے نہیں آیا، میں تو اس شخص کو ڈھونڈ رہا ہوں جو تمہیں یہاں لیکر آیا ہے۔

Politics

MARYAM NAWAZ

Tabool ads will show in this div