کوہاٹ میں کل صبح 7 بجے کرفیو ہٹالیا جائیگا، فائرنگ میں ملوث 5 ملزمان کی گرفتار

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کوہاٹ : کوہاٹ میں کل صبح 7 بجے کرفیو ہٹالیا جائے گا، آئی جی خیبرپختونخوا نے فائرنگ کرنیوالے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ہنگو میں معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔


کوہاٹ میں علمائے کرام اور قبائلی عمائدین کی بیٹھک لگی جہاں 26 رکنی جرگے نے گزشتہ روز فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے ملزمان کی گرفتاری پر اتفاق کیا۔


کوہاٹ میں کرفیو میں آج 3 بجے سے 2 گھنٹے کیلئے نرمی بھی کی گئی،  شہر میں فوج کا گشت جاری ہے، کمشنر جمال الدین کے مطابق کل صبح 7 بجے کرفیو ہٹالیا جائے گا۔


ادھر آئی جی خیبرپختونخوا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز فائرنگ کرنیوالے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کے قبضے سے 7 رائفلز، ایک مشین گن اور 3 پستولیں ملی ہیں، ہنگامہ آرائی میں ملوث دیگر 8 افراد کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔


دوسری جانب ہنگو میں زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی، تعلیمی ادارے، دفاتر اور کاروباری مراکز کھل گئے، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا گشت جاری ہے تاہم کوہاٹ ہنگو روڈ ٹریفک کیلئے بند ہے۔ سماء

میں

کی

Azadi March

ملزمان

فائرنگ

policy

online

Tabool ads will show in this div