انور مقصود کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

خود کوگھر میں قرنطینہ کرلیا
Dec 23, 2020
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر
[caption id="attachment_2136834" align="alignnone" width="800"] فوٹو: ٹوئٹر[/caption]

معروف ڈرامہ نگار، لکھاری، ادیب و مزاح نگار انور مقصود کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

معروف آرٹسٹ انور مقصود گزشتہ ہفتے عالمی وبا کرونا وائرس کا شکار ہوئے جس کے بعد سے ان کی طبیعت شدید ناساز ہے۔

واضح رہے کہ انور مقصود نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی صحت کے لیے دعا کریں۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے انور مقصود کے صحابزادے بلال مقصود نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انور مقصود کا کرونا مثبت آیا ہے تاہم آج وہ بہت بہتر لگ رہے ہیں امید ہے کہ کچھ دن میں انشاءاللہ ٹھیک ہوجائیں گے۔

گزشتہ روز آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کا لیجنڈ مزاح نگار و دانش ور انور مقصود شدید علیل ہیں تمام اہل وطن ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

 صدر احمد شاہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ انہیں آرام کا مشورہ بھی دیا ہے۔

اس سے قبل انور مقصود 13ویں بین الاقوامی اردو کانفرنس میں شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ لیجنڈ اداکار انور مقصود پاکستان کے ادبی اور شوبز حلقوں کا ایک نمایاں نام ہے۔

ANWAR MAQSOOD

COVID-19

Tabool ads will show in this div