ایک اور بھارتی اداکارہ کرونا کا شکار
اداکارہ نے خود کو آئسولیٹ کرلیاہے
بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ میں بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں ادکارہ راکول پریت نے بتایا کہ طبیعت کافی بہتر ہے تاہم انہوں نے وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔
انہوں نے حالیہ دنوں میں رابطے میں آنے والے افراد سے بھی کرونا ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ ان دنوں فلم ’مے ڈے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جس میں امیتابھ بچن اور اجے دیوگن بھی شریک ہیں۔