کراچی:ٹریفک جام میں وارداتوں کی روک تھام کیلیے نئی پولیس فورس

ٹیم خصوصی تربیت یافتہ خواتین و مرد اہلکاروں پرمشتمل

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/Skating-Force-Khi-Pkg-22-12-Hasan.mp4"][/video]

کراچی میں مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام کے دوران اکثر لوٹ مار کے واقعات پیش آتے ہیں جن کے سدباب کے لیے سندھ حکومت نے ایک خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو مرد اور خواتین پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہوگی۔

اس حوالے سے سندھ پولیس ایک اسکیٹنگ فورس میدان میں لا رہی ہے جو 10 خواتین اور 10 مرد ایسے اہلکاروں پر مشتمل ہو گی جنہیں اسکیٹنگ کے علاوہ اسلحہ چلانے اور سیڑھیاں اترنے چڑھنے کی تربیت بھی دی گئی ہے۔

اسکیٹنگ فورس اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کےساتھ ساتھ خصوصاً ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کو لوٹنے سے بھی بچائے گی۔

Skating Force

Tabool ads will show in this div