لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ، خاتون شہید، 3افراد زخمی

زخمیوں میں 4 سالہ بچہ بھی شامل
Dec 22, 2020

لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے خاتون شہید ہوگئیں، بچے سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جنگی بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے تتہ پانی جندروٹ سیکٹر پر شہری آبادی پر فائرنگ کردی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ خاتون شہید ہوگئیں جبکہ 4 سالہ بچے نایاب سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید جانیے: ایل او سی پر بھارتی فوج کااقوام متحدہ کی گاڑی پرحملہ

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فورسز نے 18 دسمبر کو اقوام متحدہ کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی تھی، گاڑی میں دو فوجی مبصرین موجود تھے جو بھارتی فائرنگ کا نشانہ بننے والے متاثرین سے ملنے پولاس گاؤں جارہے تھے، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل منگل 18 دسمبر کو بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے بگسر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر 35 سالہ نائیک شاہ جہاں اور 21 سالہ سپاہی حمید جاں بحق ہوگئے۔

Tabool ads will show in this div