کراچی میں 25دسمبر سے سرد ہوائیں چلنے کا امکان

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہے اور کراچی میں بھی 25 دسمبر سے سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسميات نے خبردار کيا ہے کہ 25 اور 26 دسمبر سے سائبیرین ہوائیں چليں گی اور ريکارڈ توڑ سردی پڑنے کا امکان ہے۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گلگت بلتستان ميں برفباری سے گوپس، استور اور اسکردو ميں چھائی سفيدی نے نظاروں کو مزيد دلکش بنا ديا۔ گليات ميں حسِين واديوں کے نظاروں نے سياحوں کو اپنے سحر ميں جکڑ رکھا ہے۔
ملک ميں سب سے کم درجہ حرارت گوپس ميں منفی 11 ڈگری، استور ميں منفی 10 اور اسکردو ميں منفی 6 ڈگری ريکارڈ کيا گيا۔
کوئٹہ ميں بھی شديد ٹھنڈ سے لوگوں کے معمولات متاثر ہيں جہاں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سينٹی گريڈ ریکارڈ کیا گيا۔ پشاور ميں درجہ حرارت 7 ڈگری، لاہور ميں 6 جبکہ اسلام آباد کا 3 ڈگری رہا۔