اٹک:گاڑیاں چھیننےوالا گروہ گرفتار،اسلحہ، موبائل اوررقم برآمد

حسن ابدال کے نزدیک گرفتار کیا گیا

اٹک پولیس نے اندھےقتل میں ملوث ڈاکوؤں کے3رکنی خطرناک گروہ کوپیر کی شام حسن ابدال کے نزدیک گرفتارکرلیا۔ملزمان مختلف اضلاع سےگاڑیاں بک کروا کرنیشنل ہائی وےپرچھینتے اورمزاحمت پر ڈرائیور کو گولی ماردیتےتھے۔

اٹک میں اندھےقتل میں گرفتارملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا ہے۔ملزمان ابراہیم،محمدسجاد اور اسحاق مختلف اضلاع سے قیمتی گاڑیاں بک کرواتے تھےاور نیشنل ہائی وےپرگاڑی چھین کرڈرائیور کو پھینک کرفرارہوجاتے تھے۔ تاہم ملزمان نےگزشتہ ماہ مانسہرہ سےٹیکسلا کےلیے مہران گاڑی 2700روپےمیں بک کروائی اورحسن ابدال پہنچ کرگاڑی چھینےکےدوران مزاحمت پرڈرائیورسجاد احمدکوگولی مار کرقتل کردیااورلاش دریائےہرو میں پھینک دی۔

پولیس کےمطابق ملزمان کا پہلے بھی جرائم کا ریکارڈ موجود ہے اور وہ چھینی گئی گاڑیوں کو کھول کر پرزوں کی شکل میں فروخت کرتےتھے۔پولیس نےملزمان سےواردات میں استعمال ہونےوالا اسلحہ،موبائل اور رقم برآمدکرلی ہے جبکہ مزید تفتیش کےلیےعدالت سے3 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیاہے۔

ATTOCK

Tabool ads will show in this div