وزیراعظم کا لودھراں کیلئے ڈھائی ارب روپے کے پیکیج کا اعلان

Pm-Speech-Lodrahan-Ptv-06-111-640x480

 

لودھراں : وزیراعظم نواز شریف نے لودھراں کیلئے ڈھائی ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کردیا، 2 فلائی اوورز اور زرعی یونیورسٹی بھی بنے گی۔ کہتے ہیں کسانوں سے محبت کے دعویدار مجھے کام سے روکتے ہیں، پیکیج دے کر کسانوں پر احسان نہیں کررہے۔

لودھراں میں وزیراعظم نواز شریف نے کسان پیکیج پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکیج دے کر کسانوں پر احسان نہیں کررہے، انہیں حق دے رہے ہیں، کسان پیکیج پر عملدرآباد میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، رکاوٹیں پیدا نہ کی جاتیں تو کام مکمل ہوچکا ہوتا، کسانوں سے محبت کے دعویدار مجھے کام سے روکتے ہیں۔

انہوں نے لودھراں کیلئے ڈھائی ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2 فلائی اوورز اور زرعی یونیورسٹی بھی بنائی جائے گی، میرے بھائی صدیق بلوچ نے ترقیاتی منصوبوں کی درخواست کی، لودھراں کو بھی موٹر وے سے ملائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخی میں اتنا بڑا کسان پیکیج کسی حکومت نے نہیں دیا، کسان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے، کسان مشکل سے اپنے بچوں کو اسکول بھیجتا ہے، چاہتے ہیں کسان کی لاگت کم لگے معاوضہ زیادہ ملے۔

وزیراعظم بولے کہ کھاد کی فی بوری قیمت 500 روپے کم کی، کسان کیلئے بجلی مزید سستی کرنا چاہتے ہیں، شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں پر کام شروع کردیا، پیداواری لاگت میں کمی لانا ترجیحات میں شامل ہے، 2017 کسانوں کیلئے خوشحالی کا سال ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے پیکیج کا اعلان اس وقت کیا گیا جب علاقے میں بلدیاتی انتخابات سر پر ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے بھی الیکشن کمیشن سے نواز شریف کا دورہ لودھراں رکوانے کی درخواست کی تھی۔ سماء

Politics

PUNJAB

LB Election

Kissan Package

KissanPackageStarts

Tabool ads will show in this div