زلفی بخاری 100 پرکشش افراد کی فہرست میں شامل
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک پاکستانی زلفی بخاری ملک کے 100 پرکشش افراد میں شامل واحد سیاستدان ہیں۔
زلفی بخاری کو پاکستانی فیشن میگزین ’ہیلو‘ نے اپنی سالانہ 100 پرکشش افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
ہیلو میگزین سال کے اختتام پر فیشن، شوبز، ٹی وی، ماڈلنگ، سیاست اور دیگر شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے 100 بہترین افراد کو پرکشش افراد کی فہرست میں شامل کرتا ہے۔
فیشن میگزین کی جانب سے سال 2020 کی جاری کردہ پرکشش افراد کی فہرست میں زلفی بخاری واحد سیاستدان ہیں۔
Unveiling the most exciting issue of the year, our HELLO❗ HOT 100. ?
— HELLO! Pakistan (@HELLO_Pak) December 19, 2020
Gracing the cover of our most awaited issue of the year is none other than Zulfi Bukhari, who is a rare combo of good looks and diligence. Now on our new website pic.twitter.com/vuuARnKzod
اس سال پرکشش افراد کی فہرست میں واحد گلوکار عاطف اسلم بھی شامل ہیں جب کہ برطانوی نژاد پاکستانی میزبان تنویز وسیم المعروف تان فرانس سمیت ترک اداکار انگین التان دوزیتان اور ایسرا بلجیک بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں اس سال کی فہرست میں عائزہ خان، حرا مانی، ہمایوں سعید، یمنیٰ زیدی، سجل علی، سونیا حسین، ثروت گیلانی، اقرا عزیز، ہانیہ عامر اور دیگر اداکار و اداکارائیں شامل ہیں۔
جبکہ فیشن میگزین کی جانب سے رواں سال کی جاری کی گئی فہرست میں مہوش حیات، ماہرہ خان، عائشہ عمر، صبا قمر، حریم فاروق، سائرہ یوسف اور حمیمہ ملک جیسی اداکاراؤں کو شامل نہیں کیا گیا۔