نیاوائرس: یورپی ممالک کابرطانیہ کےسفرپر پابندی کا فیصلہ

فضائی، بحری اور بری تمام راستے بند کردیے
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

کرونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے خدشے کی وجہ سے کئی یورپی ممالک، بھارت اور کینیڈا نے برطانیہ کے سفر پر پابندی عائد کردی۔

یورپی ممالک میں فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، آسٹریا، آئرلینڈ، بیلجیئم اور بلغاریہ نے فضائی، بحری اور بری تمام راستوں برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کی آمد ورفت کو فی الحال روک دی ہے۔

یورپی و ہمسایہ ممالک کے اقدامات کے نتیجے میں خدشہ ہے کہ برطانیہ کے لیے یورپی یونین سے خوراک اور ادویات جیسی ضروری اشیا کی ترسیل متاثر ہوسکتی ہے۔

ابتدائی طور پر برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر یہ پابندی یکم جنوری تک نافذ کی گئی ہے۔

دوسری جانب کرونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد برطانوی حکومت نے سخت اقدامات کیےجارہے ہیں جبکہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے مطابق کرونا کی نئی قسم 70فیصد تک دوسروں تک پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

EUROPEAN UNION

COVID-19

Tabool ads will show in this div