ایسی ہیٹ ٹرک تووسیم بھائی کی بھی نہیں تھی

اقراء عزیزکیلئےیاسرحسین کی دلچسپ پوسٹ
فائل فوٹو

اقراء اور یاسرکی جوڑی سوشل میڈیا پرخاصا ایکٹو رہنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کو سراہنے میں بھی کنجوسی سے کام نہیں لیتی۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی لکس اسٹائل ایوارڈ جیتنے پریاسر نے اپنی مخصوص زندہ دلی کے ساتھ اہلیہ کو مبارکباد دی اور پسندیدہ کرکٹر وسیم اکرم کو بھی یاد کرڈالا۔

رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈ کس کے نام رہا؟

یاسرنے اقراء کے ساتھ اپنی ایک دلکش تصویر شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا "کسی بھی سطح پرہیٹ ٹرک ایک زبردست کامیابی ہے۔ مبارک ہو بیگم، 2 سال میں بہترین اداکارہ کے 3 لکس ایوارڈز، ایسی ہیٹ ٹرک تو وسیم اکرم کی بھی نہیں ہوئی تھی"۔

اقراء کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے یاسرنے مزید لکھا " ماشاء اللہ تم صرف بہترین اداکارہ ہی نہیں بلکہ بہترین بیوی اوربہترین دوست بھی ہو۔ مجھے تم پرفخرہے"۔

یاسر کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اقراء نے بھی جوابی تعریف کرنے میں دیر نہیں لگائی اور لکھا"ہمیشہ مجھے سپورٹ کرنے اور میرے لیے موجود رہنے کا شکریہ، تم نے مجھے اتنی طاقت اور پیاردیا ہےکہ یہ سب غیر حقیقی محسوس ہوتا ہے"۔

یاد رہے کہ چند دن قبل انتظامیہ نے 19ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کیا تھا، کرونا کے باعث رواں سال ایوارڈ کی ورچوئل تقریب دکھائی جائے گی۔

اقراء نے 2 لکس ایوارڈز کس کے نام کیے؟

اقراء نے بیسٹ ٹی وی ایکٹرس، کرٹکس کی کیٹگری میں ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ اسی کیٹگری میں ویورزچوائس کا ایوارڈ یمنیٰ زیدی کے نام رہا، جبکہ سال 2019 میں اقراء نے سُپرہٹ ڈرامہ سیریل ''سنو چندا'' کے لیے بیسٹ ویورز چوائس اور کریٹکس چوائس کی کیٹگریزمیں دونوں ایوارڈ حاصل کیے تھے۔

یاسر اور اقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شوبزساتھیوں سمیت بہت سوں نے اس جوڑی کا دفاع بھی کیا۔

ایوارڈز کی تقریب کے تقریبا ایک ماہ بعد سامنے آنے والی کچھ تصاویر پر یہ بھی کہا گیا کہ دونوں فروری میں ہی منگنی کے بندھن میں بندھ چکے تھے لیکن اس خبر کو پبلک نہیں کیا گیا تھا۔

Yasir Hussain

IQRA AZIZ

Tabool ads will show in this div