تین نشتوں پرضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

کاغذات نامزدگی 28 دسمبرتک جمع کرائےجا سکیں گے

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی دو اور بلوچستان اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کی پی ایس 88ملیر،پی ایس 43سانگھڑ جبکہ بلوچستان کی پی بی 20پشین میں بھی پولنگ 16فروری کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوران کی جانب سے کاغذات نامزدگی 28 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے اور ان کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 4 جنوری تک کی جائے گی، امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو ایپلٹ ٹریبونل میں 8جنوری تک چیلنج کر سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو جاری کی جائے گی، جب کہ امیدواروں کو انتخابی نشان 17 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے 3ارکان کے انتقال کے باعث سندھ اسمبلی کی تین نشستیں خالی ہوچکی ہیں جس پر سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات منعقد کروانے کی درخواست دی تھی۔

پی ایس88 ملیر کی نشت سے پیپلزپارٹی کے غلام مرتضیٰ بلوچ جیتے تھے جو 2جون کو کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

پی ایس 43سانگھڑ سے پیپلزپارٹی کے جام مدد علی کامیاب ہوئے تھے جو 13نومبر کو کرونا وائرس کی عالمی وبا کا شکار ہوکر خالقِ حقیقی سے جاملے تھے۔

پی بی 20پشین سے ایم ایم اے کے بلوچستان اسمبلی کے رکن اور سابق گورنر سید فضل آغا بھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

یاد رہے کہ سندھ کی تین میں سے دو نشتوں پر انتخابات ہوں نگے جبکہ پی ایس 52عمر کوٹ میں ضمنی انتخابات کا فیصلہ شیڈول کے بعد کیا جائے گا۔

ECP

Tabool ads will show in this div