کراچی:بے اولادی کےباعث بچی اغوا کرلی،خاتون گرفتار

ایک ماہ قبل اغوا ہوئی بچی والدین کے حوالے
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/Child-recovered.mp4"][/video]

پولیس نے کراچی میں اغوا ہوئی 3 ماہ کی بچی بازیاب کرتے ہوئے اغوا کار خاتون کو گرفتار کرلیا جن کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے بے اولادی کے سبب یہ جرم کیا۔

اغوا کا واقعہ ايک ماہ قبل بہادرآباد ميں پيش آيا تھا جب بچي کو اس کی والدہ اور پھوپھی اسپتال لے گئی تھيں جہاں روتی ہوئی بچی کو دودھ پلانے کے بہانے ملزمہ نے اسے اپنی گود میں لیا اور موقع پاکر فرار ہوگئی۔

والدین کی جانب سے بچی کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ نیو ٹاؤن اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی۔

 اينٹي وایولینٹ سيل نے 20 دسمبر کو کورنگی نمبر 5 سے بچي کو بازياب جبکہ اغواکار خاتون کو گرفتار کیا۔ بچی کو والدن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس کو دیے گئے اقبالی بیان میں ملزمہ کا کہنا تھا کہ اس کی اپنی کوئی اولاد نہیں اس وجہ سے اس نے بچی کواغوا کیا۔

NEW BORN

Tabool ads will show in this div