جب وزیراعظم 3 سال کے تھے

وزیراعظم عمران خان آفیشل انسٹا گرام پر اپنے فالوورز کیلئے سیاسی کے علاوہ ماضی کی یادگار تصاویر بھی شیئرکرتے رہتے ہیں۔
اس بارپرانی تصاویر کے سلسلسے میں وزیراعظم کا بچپن دیکھاجاسکتا ہے۔
وزیراعظم نے انسٹاگرام پرایک بلیک اینڈ وائٹ فیملی فوٹو شیئرکی جس میں وہ لکڑی کے اسٹول پر بیٹھے ہوئے اپنے والدین اور 2 بہنوں کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔
اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا " والدین اور بہنوں کے ساتھ، جب میں 3 سال کا تھا "۔
حسب معمول وزیراعظم کے فالوورز نے تصویر کو بیحد سراہتے ہوئے تبصروں میں اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
عمران خان کے والد اور والدہ کا نام اکرام اللہ خان نیازی اور شوکت خانم تھاکینسرجیسے موذی مرض کے باعث والدہ کے انتقال کے بعد عمران خان نے ان کی یاد میں شوکت خانم میموریل اسپتال تعمیرکروایا۔
وزیراعظم 4 بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں تاہم انہوں نے تصویر میں موجود بہنوں کے نام کیپشن میں نہیں بتائے۔
سوشل میڈیا پرایکٹوعمران خان نے گزشتہ ماہ اپنی نوجوانی کی تصویر بھی مداحوں کیلئے شیئر کی تھی۔