تیمورکی سالگرہ پرکرینہ کااہم اعلان

کرینہ ایک بار پھرامید سے ہیں
Dec 21, 2020
[caption id="attachment_2010371" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

بالی ووڈ کی بیبو اداکارہ کرینہ کپور نے بیٹے تیمور کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر اپنی کتاب مارکیٹ میں لانے کا اعلان کیا ہے۔

کرینہ کپور ایک بارپھرامید سے ہیں اوران کی کتاب بھی اسی موضوع پرلکھی گئی ہے۔

تیمور کی سالگرہ والے دن کرینہ نے انسٹاگرام پر فالوورزکو آگاہ کیا کہ ان کی لکھی کتاب 2021 میں شائع ہوگی۔

انسٹا پوسٹ میں کرینہ نے لکھا "آج میری کتاب کا اعلان کرنے کیلئے یہ بہترین دن ہے۔ تمام ماں بننے والی خواتین کیلئے"کرینہ کپورکی پریگننسی بائبل"، میں صبح طبیعت گری ہوئی محسوس کرنے سے لیکر ڈائٹ، فٹنس اور ماں بننے سے متعلق ہرچیز کے حوالے سے بات کروں گی"۔

کرینہ نے پبلشرز کا نام بتاتے ہوئے اپنے فالوورز کو پیغام دیا کہ مجھ سے مزید انتظار نہیں ہورہا کہ آپ سب سے پڑھیں۔

یہ کیا بھیج دیا اس دنیا میں، کرینہ کیلئے حرامانی کی پوسٹ

دوران حمل پیش آنے والےتجربات کا احاطہ کرنے والی اس کتاب میں اداکارہ نے دیگرمسائل کے حل بھی پیش کیے ہیں۔

اس سے قبل کرینہ نے بیٹے کی دلکش تصاویر شیئرکرتے ہوئے اسے سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔

تقریبا 4 ماہ قبل انسٹاپر جاری کیے جانے والے مشترکہ بیان میں کرینہ اور سیف نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے لکھا تھا" ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہماری فیملی میں اضافہ ہورہا ہے، محبت اور حمایت کیلئے تمام خیر خواہوں کا شکریہ “۔

سال 2012 میں سیف سے شادی کرنے والی کرینہ کی یہ پہلی جبکہ سیف علی خان کی دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی اداکارہ امرتا سنگھ سے کی تھی جن سے سیف کے 2 بچے اداکارہ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔

سیف اور کرینہ کا ایک بیٹا تیمور علی خان ہے جس کی پیدائش دسمبر 2016 میں ہوئی۔

کرینہ کپور کی 40ویں سالگرہ

کرینہ ان دنوں عامرخان کے ساتھ کامیڈی فلم ” لال سنگھ چڈھا” میں کام کررہی ہیں جس کی شوٹنگ کرونا کے باعث روک دی گئی تھی ، بھارت میں پابندی کے باعث فلم کی بقیہ شوٹنگ اب ترکی میں کی جارہی ہے۔ فلم دسمبر 2020 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جانی تھی، امکان ہے کہ اب یہ آئندہ سال دسمبر 2021 میں بڑے پردے پرپیش کی جائے گی۔

kareena kapoor

PREGNANCY BIBLE

Tabool ads will show in this div