عمران خان کا ذاتی گھر ریگولرائزکردیا گیا، سی ڈی اے

عمران خان نے12 لاکھ 6 ہزارروپےجرمانہ سی ڈی اےکواداکردیا

اسلام آباد میں سی ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان کا ذاتی گھر ریگولرائزکرلیا ہے۔

ترجمان سی ڈی اےنےبتایا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے12 لاکھ 6 ہزارروپےجرمانہ سی ڈی اےکوادا کردیا ہےاورجس کے بعد ان کا گھر بلڈنگ ریگولیشنز2020 کے تحت ریگولرائز کیا گیا۔بنی گالہ والےگھرکانقشہ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے منظور کیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے گھر میں 6 بڑےکمرے ہیں۔اس کے علاوہ ڈرائنگ روم، ڈائنگ ہال، پلے روم اور دفتر بھی منظور شدہ نقشے میں شامل ہے۔ سی ڈی اے نے بتایا ہے کہ عمران خان کےگھرکارقبہ11 ہزار371 مربع فٹ ہے اورفارم ہاؤسزکی ریگولرائزیشن کی پہلے سے اجازت تھی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ زون2میں پہلے فارم ہوسزبنانےکی اجازت تھی تاہم جرمانہ بغیر اجازت تعمیر پر کیا گیا تھا۔

سی ڈی اے نے مزید بتایا ہے کہ بنی گالہ کے علاقے سے ریگولرائزیشن کی 150 درخواستیں موصول ہوئی ہیں،شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے6بلڈنگ پلانزکومنظورکرلیا،باقی درخواستوں پربھی قانون کےمطابق عمل ہوگا۔

BANI GALA

Tabool ads will show in this div