ویڈیو:بی آرٹی اسٹیشن پربغیرماسک سفرسے روکنے پرشہری کاگارڈپرتشدد

شہری کے خلاف مقدمہ درج
Dec 20, 2020
پشاور: بی آر ٹی اسٹیشن کا منظر
پشاور: بی آر ٹی اسٹیشن کا منظر
[caption id="attachment_2133864" align="alignright" width="999"] پشاور: بی آر ٹی اسٹیشن کا منظر[/caption]

پشاور ميں بی آر ٹی پر سفر کا خواہشمند شہری اس وقت غصے میں آگیا جب ڈیوٹی پر موجود گارڈ نے اسے منہ پر ماسک پہننے کا کہا اور سفر سے روکا۔

بی آر ٹی میں سفر سے منع کرنے پر مسافر غصے میں آگیا اور سیکیورٹی گارڈ پر لاتوں گھونسوں کی بارش کردی۔ اپنے اوپر ہونے والے حملے کو روکنے کیلئے سیکیورٹی گارڈ نے بھی ہاتھ پاؤں چلائے۔

اسی اثنا میں آپس پاس موجود دیگر شہری بھی جمع ہوگئے اور دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔ معاملے کی تمام تر سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ترجمان ٹرانسپورٹ پشاور کے مطابق مسافر کو بار بار ماسک کا کہا گیا لیکن نہیں مانا اور ہاتھا پائی شروع کردی۔ واقعہ اسٹیشن نمبر20 پر ہفتہ 19 دسمبر کی رات کو پیش آیا۔

Tabool ads will show in this div