گوادر میں فینسنگ کوسیاسی رنگ دیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

سیف کیپنگ انکلوژر گوادر سمارٹ سٹی کا ایک حصہ ہے
Jam Kamal فوٹو: آن لائن

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں گوادر میں فینسنگ کو سیاسی رنگ دی رہی ہے حالانکہ سیف کیپنگ انکلوژر گوادر سمارٹ سٹی کا ایک حصہ ہے جو گوادر جیسے اہم شہر کی بہتری کے لیے لازم ہے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں ہر معاملے کو متنازعہ بنا رہی ہیں۔ سیندک، پی ایس ڈی پی اور باڈر پر باڑ لگانے کی بات کی جاتی ہے اور پھر ان کی جانب سے خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں فینسنگ کو ایک سیاسی رنگ دے کر اسے سیاسی پلیٹ فارم پر ایک ایشو بنایا جا رہا ہے حالانکہ یہ سیف کیپنگ انکلوژر گوادر سمارٹ سٹی کا ایک حصہ ہے۔

جام کمال نے کہا کہ درحقیقت یہ انکلوژر شہر کی پشت پر پہاڑی سلسلے پر بنایا جا رہا ہے اور جب تک وہ مکمل نہیں ہوتا تب تک ایک عارضی طرز کا انکلوژر بنے گا۔ فینسنگ اور اس میں ایک وسیع فرق ہے جس کا جاننا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا گوادر پورٹ فینس نہیں، کیا ایک پارک، بی آر سی، کوئی یونیورسٹی یا کوئی نیشنل پارک فینس نہیں ہوتا؟ انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی شکار گاہوں کی دیکھ بھال کے لیے فینس لگانا جائز تسلیم کیا جاتا ہے لیکن گوادر جیسے اہم شہر کی نگرانی اور اس کی بہتری کے لیے کوئی بھی عمل کیا جائے تو اسے ایک ایشو کیوں بنا دیا جاتا ہے۔

JAM KAMAL

Tabool ads will show in this div