کرونا ایس او پیزکی خلاف ورزی،متعدد ریسٹورنٹس سیل

ماسک نہ پہننے پر بھی جرمانہ
Dec 19, 2020
کراچی: سیل کی گئی دکان کا بیرونی منظر
کراچی: سیل کی گئی دکان کا بیرونی منظر
[caption id="attachment_2132784" align="alignright" width="851"] کراچی: سیل کی گئی دکان کا بیرونی منظر[/caption]

کراچی کے ڈسٹرکٹ جنوب میں کرونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد ریسٹورنٹس اور دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوب کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر رات گئے مسلسل سخت کاروائیاں جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی سوڈھر کی سخت ہدایات پر ضلع جنوبی میں اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ اور مختیار سول لائن نے ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ ڈاکٹر عمران نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کورٹ روڈ سائیکل مارکیٹ میں 4 چار دکانیں، 1 ریسٹورنٹ اور ایک کوئٹہ وال چائے کا ہوٹل بھی سیل کیا۔ ریسٹورنٹ اور دکانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کیا گیا۔

مختیار کار سول لائن طفیل پتافی نے بدر کے علاقے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 4 دکانیں سیل کیں، جب کہ فیس ماسک نہ پہننے پر بھی10 افراد پر 500 روپے فی کس جرمانہ عائد کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر کا کہنا تھا کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

CORONA

Tabool ads will show in this div