پی آئی اےنےشمالی علاقہ جات کیلئےکرایوں میں کمی کردی
کرایہ 6915 کردیا گیا

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات جانے والی فلائٹس کے کرایوں میں کمی کردی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں کے مسافروں کیلئے خصوصی کرایہ متعارف کرایا گیا ہے۔
اسلام آباد سے اسکردو اور اسلام اباد سے گلگت کم از کم کرایہ 6 ہزار 915 پاکستانی روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پروازوں پر مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کریں گے۔ خصوصی کرایے سے شمالی علاقوں کے مہمانوں کو خوشی ہوگی۔