اداکارہ حنا خواجہ بیات کی ڈانس ویڈیو وائرل

ویڈیو میں اداکارہ بالی ووڈ گانے پر ڈانس کررہی ہیں
Dec 18, 2020

سوشل میڈیا پر اداکارہ حنا خواجہ بیات کی ایک ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی جسے شائقین نے حد پسند کررہے ہیں۔

اداکارہ حنا خواجہ بیات نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ڈانس ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بالی ووڈ گانے ’ڈولا رے ڈولا‘ پر ڈانس کررہی ہیں ۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ یہ بیٹی کی شادی کا خوبصورت لمحہ ہے جو اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہے ۔

پاکستان کی نامور اداکارہ حنا خواجہ بیات ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہمسفر، باغی، زندگی گلزار ہے، عون زارا اور داسی جیسے ڈرامے اور چڑیلز جیسے قابل ذکر ویب سریز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Tabool ads will show in this div