فہد مصطفیٰ کی ترک اداکار پرتنقید، سینیٹر فیصل جاوید برہم

فہد مصطفٰی کو ترک ڈراموں سے سیکھنےکا مشورہ

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے اداکار فہد مصطفٰی کو ترک ڈراموں سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

گزشتہ دنوں اداکار فہد مصطفی نے ایک انٹرویو میں ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین آلتان کی پاکستان آمد سے متعلق کہا تھا کہ ارطغرل آیا اور پیسے لے کر چلا گیا لیکن ہم ہمیشہ یہیں رہیں گے۔

فہد مصطفیٰ نے کہا تھا کہ ہماری شوبز انڈسٹری اس وقت بحران کا شکار ہے اور یہاں جو کام ہورہا ہے اس میں لوگوں کا خون پسینہ شامل ہے۔ یہاں کام کرنے والے لوگوں میں فنکار سمیت پورا عملہ شامل ہے اور سب کا اس بات پر زور ہے کہ کسی طرح اس انڈسٹری کو چلانا ہے آگے بڑھانا ہے ۔ اسلیے جو چیز چل رہی ہے اسے چلنے دینا چاہیئے کیونکہ ہم ترکی نہیں ہیں، بھارتی نہیں ہیں آخر میں ہم پاکستانی ہیں۔ ارطغرل بھی آیا شیر کے ساتھ بیٹھا اورپیسے لے کر چلاگیا ان کے لیے آپ یہی تھے۔ پاکستانیوں کے لیے اصل فنکار ہمایوں سعید ہے اور میں ہوں۔

فہد مصطفی کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ میری نظر میں انگین آلتان ایک بہترین اداکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’ارطغرل غازی‘ جیسی عظیم پروڈکشن سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے آپ بھی ہدایت کاری پر توجہ دیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ ترک اداکاروں کا پاکستان آنا کوئی خطرہ نہیں بلکہ موقع ہے۔

Fahad Mustafa

ERTUGRAL GHAZI

Faisal Javed Khan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div