گلشن اقبال،جمشید ٹاؤن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
Dec 18, 2020
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر
[caption id="attachment_2132369" align="alignnone" width="800"] فوٹو: ٹوئٹر[/caption]

ڈسٹرکٹ ایسٹ میں گلشن اقبال اور جمشیدٹاون کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کے احکامات جاری کردیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سب ڈویژن گلشن اقبال میں سوک سینٹر، عیسیٰ نگری،ڈالمیا، پی آئی بی، گلشن 5،پہلوان گوٹھ، جمالی کالونی، گلزار ہجری 12، صفورہ کالونی، فیصل کینٹ کے مخصوص مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔

سب ڈویژن جمشید ٹاون میں اختر کالونی، منظور کالونی، اعظم بستی،محمود آباد، گارڈن ایسٹ، سولجر بازار، پی ای سی ایچ ایس ، جمشید کوارٹر کے مخصوص مقامات شامل ہیں۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن18دسمبر سے31دسمبر 2020 تک نافذ رہے گا جبکہ اس دوران اسمارٹ لاک ڈاون والےعلاقوں میں شہریوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

لاک ڈاون کے دوران کریانہ، میڈیکل اسٹور اور ضروری اشیاء کی دکانوں کے علاوہ ہر قسم کے کاروبار پر پابندی ہوگی۔

Karachi Gulshan e Iqbal

COVID-19

Tabool ads will show in this div