ایل او سی:بھارتی فوج کااقوام متحدہ کی گاڑی پرحملہ

یو این مبصرین بال بال بچ گئے
فوٹو: ڈی جی آئی ایس پی آر
فوٹو: ڈی جی آئی ایس پی آر
فوٹو: ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی فوج کی لائن آف کنڑول کے چری کوٹ سیکڑ پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی پر بلااشتعال فائرنگ کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں اقوام متحدہ کے دو فوجی مبصرین موجود تھے جو سیز فائر خلاف ورزیوں سے متاثرہ افراد سے ملنے پولاس گاؤں جارہے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے اقوام متحدہ کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم گاڑی میں موجود اقوام متحدہ کے دونوں فوجی مبصرین محفوظ رہے جنہیں پاک فوج نے بحفاظت راولاکوٹ منتقل کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی یہ حرکت غیرقانونی، غیر اخلاقی اور فوجی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، بھارتی فوج ایل او سی پر بے گناہ شہریوں کے بعد اب یو این امن فوج کو بھی نشانہ بنارہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی گاڑیاں واضح طور پر دور سے بھی پہچانی جاتی ہیں اور ان پر یو این لکھا دور سے بھی نظر آجاتا ہے تاہم اس کے باوجود بھارتی فوج نے انہیں نشانہ بنایا۔

دوسری جانب وزيراعظم کے معاون خصوصی معيد يوسف نے اقوام متحدہ کے مبصرین پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مافيا بن چکا ہے، يہ ايک طرف جھوٹی خبريں پھيلاتے ہيں جبکہ دوسری طرف اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہیں۔

معید یوسف نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کيلئے اوچھے ہتھکنڈے اختيار کررہا ہے۔

DGISPR

UNITED NATIONS

Tabool ads will show in this div