شہباز،حمزہ سےجیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی،ایف آئی اے

ادارے نے گزشتہ روز اجازت مانگی تھی
Dec 18, 2020
[caption id="attachment_2057551" align="alignnone" width="800"]Shahbaz Sharif فوٹو: آن لائن[/caption]

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے کوٹ لکھپت جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے خط پر اجازت دی۔ شہباز شریف اور حمزہ سے اینٹی کرپشن ونگ کی 4 رکنی ٹیم تفتیش کرے گی۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تفتیش کے لیے گزشتہ روز خط لکھا تھا۔ ہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔

واضح رہے کہ 11 نومبر کو احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت 10 افراد پر فرد جرم عائد کی تھی۔

اسکے بعد 8 دسمبر کو احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری پر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

HAMZA SHAHBAZ

Tabool ads will show in this div