اٹک: شادی سے انکار پر خاتون کا قتل، ملزم گرفتار

اٹک میں شادی سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق 35 سالہ شہناز بی بی کو ايک ہفتے قبل شادی سے انکار کرنے پر سيف اللہ بنگش نامی شخص نے گولی مار کر قتل کر ديا تھا۔
پوليس نے موبائل فون کے ريکارڈ کی مدد سے ملزم کو گرفتار کيا۔ اے ايس پی جواد کے مطابق نادرا کی مدد سے خاتون کی شناخت کی اور شک کی بنا پر ملزم تک پہنچے۔ ملزم نے اعتراف جرم کرليا ہے۔
مقتولہ شہناز بی بی محلے کے ايک بيوٹی پارلر ميں کام کرتی تھی۔
ملزم سیف اللہ بنگش نے اعتراف جرم کرتے ہوئے واقعے پر شرمندگی کا اظہار کيا۔ ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس سے تعلق تھا لیکن مجھ سے قتل ہوگیا ہے۔ اب میں مقتولہ کے ورثا سے معافی مانگتا ہوں۔
پولیس نے مزيد تفتيش کے ليے عدالت سے ملزم کا تين روزہ جسمانی ريمانڈ لے ليا ہے۔