شاہ محمود قریشی کی عرب امارات کےہم منصب سےملاقات

باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
متحدہ عرب امارات آمد کا ایک منظر
متحدہ عرب امارات آمد کا ایک منظر
متحدہ عرب امارات آمد کا ایک منظر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دبئی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

نمائندہ سما کے مطابق 17 دسمبر بروز جمعرات پاکستانی وزیر خارجہ شامہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درميان دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے اماراتی ہم منصب کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں امن و امان کی مخدوش صورت حال سے آگاہ کیا۔ ملاقات ميں افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اب تک سامنے آنے والی مثبت پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

SHAH MAHMOOD

Tabool ads will show in this div