پہلاٹی 20: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو154 رنز کا ہدف

شاداب کی جارحانہ بلےبازی
Dec 18, 2020
فوٹو: بلیک کیپس ٹویٹر
فوٹو: بلیک کیپس ٹویٹر
[caption id="attachment_2131889" align="alignnone" width="800"]Pak NZ T20 فوٹو: بلیک کیپس ٹویٹر[/caption]

پاکستان نے شاداب خان کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت سریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 154 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اوپنرز کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہے۔ کیوی بولرز کے سامنے کپتان شاداب خان نے 42رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 31 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کے نوجوان بلےباز عبداللہ شفیق دوسرے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ چوتھے اوور میں محمد رضوان 17رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 20 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ اس وقت گری جب تجربہ کار محمد حفیظ بغیر کھاتہ کھولے چلتے بنے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ابتدائی تین قومی بلےبازوں کو جیکب ڈفی نے آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم کی انجری کے باعث آل راؤنڈر شاداب خان پلے ٹی20 میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی 20 آکلینڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کی کپتانی مچل سينٹنر کر رہے ہيں۔

قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی کمی کو محسوس کريں گے۔ میچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے اور بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ نوجوان کھلاڑيوں کے پاس اچھا موقع ہے۔

سال 2018 کے شروع اور اختتام میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم فتحیاب رہی۔

پاکستان ٹیم

کپتان شاداب خان، محمد حفيظ، عبداللہ شفيق، حيدرعلی، وکٹ کیپر محمد رضوان، خوشدل شاہ، عماد وسيم، فہيم اشرف، وہاب رياض، شاہين آفريدی، اور حارث رؤف۔

نیوزی لینڈ ٹیم

مارٹن گپٹل، ٹم سیفرٹ، ڈیون کانوے، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، مارک چیپمین، اسکاٹ کگلین، اش سودھی، جیکب ڈفی اور بلیئر ٹکنر۔

PAK v NZ

Tabool ads will show in this div