چپک کے ڈانس کرنا بند کریں،عثمان مختار

شادی بیاہ میں جانے والوں کیلئےاداکار کی پوسٹ
تصویر: انسٹاگرام

کرونا کے پھیلاو کے باوجود احتیاط نہ کرنے والوں کیلئے اداکار عثمان مختار ایک پیغام لیکرآئے ہیں۔

انسٹاپوسٹ میں انہوں نے شادی بیاہ کی تقریبات میں جانے اور ہلے گلے کے نام پرکیا جانے والی بےاحتیاطی پرآواز اٹھائی اور ایسی تصویر کا انتخاب کیا جس میں وہ خود بھی کسی شادی میں موجود ہیں۔

عثمان نے اپنی پوسٹ کا آغاز کچھ ایسے الفاظ سے کیا کہ پڑھنے والے لازمی متوجہ ہوجائیں۔

اداکارنے لکھا "شادی، ڈانس، کھانا، اب آپ کی توجہ میری طرف ہے۔ میں شادی والے مقامات سے آپ کی انسٹا اسٹوریزدیکھ رہا ہوں، ایک دوسرے سے چپک کے ڈانس کرنا بند کریں، برائے مہربانی ایس او پیزپرعمل کریں"۔

عثمان مختارنے اپنے فالوورزکے علاوہ یقیننا اپنےشوبز ساتھیوں کے حوالے سے بھی لکھا " اپنی پرواہ کریں اور اگراپنی نہیں تو اپنے ارد گرد کے لوگوں پر جنہیں آپ کرونا وائرس دینے جا رہے ہیں۔ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، برائے مہربانی احتیاط کریں"۔

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر کے سراٹھانے کے بعد سے اموات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اورحکومت کی جانب سے بھی عوام سے بارباراپیل کی جارہی ہے کہ اجتماعات میں جانے سے گریز کرتے ہوئے لازمی احتیاطی تدابیرپرعمل کریں۔

عثمان مختار حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والے ڈرامہ سیریل " ثبات" میں سائیکاٹرسٹ کے کردار میں نظر آئے تھے جس میں ان کے مقابل اداکارہ سارہ خان تھیں۔

CORONA

USMAN MUKHTAR

Tabool ads will show in this div