وزیراعظم آج آزاد کشمیر کیلئے صحت کارڈ کا اعلان کرینگے

تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی
[caption id="attachment_2131684" align="alignright" width="999"] فائل فوٹو[/caption]

وزیراعظم عمران خان آج 18 دسمبر بروز جمعہ آزاد کشمیر کیلئے صحت کارڈ کا اعلان کرینگے

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آزاد کشمیر کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ دینے کا اعلان آج کریں گے۔ تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آزاد کشمیر کے 12 لاکھ خاندانوں کیلئے صحت کارڈز بننا شروع کردیئے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان آج کارڈز کی فراہمی کا اعلان کریں گے۔ تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر، وزیرِ صحت سمیت متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔ وفاقی وزراء علی امین گنڈا پور، اسد عمر، حفیظ شیخ بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

اس پروگرام کے تحت آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں 100 فیصد شہریوں کو قومی صحت کارڈز فراہم کیے جائیں گے۔ قومی صحت کارڈ پر پاکستان کے پینل کے 350 اسپتالوں میں مفت علاج ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے 11 اسپتالوں کو بھی پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وہاں بھی علاج مفت ہوگا۔

آزاد کشمیر کے ضلع مظفرآباد، میرپور، کوٹلی، باغ، ہٹیاں بالا، ضلع بھمبھر، حویلی، سدھنوتی، پونچھ اور نیلم میں صحت کارڈ پر مفت علاج ہوگا۔ پروگرام کے تحت آزاد کشمیر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے فراہم ہونے والے اس ایک کارڈ پر ہر خاندان کے کم از کم 6 لوگ علاج کی سہولت لے سکیں گے۔ صحت کارڈ کے تحت ہارٹ سرجری سمیت تمام آپریشنز بھی مفت ہوں گے، جب کہ کارڈ پر صرف داخل ہونے والے مریض مستفید ہوسکیں گے۔

HEALTH CARD