راولپنڈی: حساس ادارے کا جعلی افسر گرفتار، خواتین کوٹھگتا تھا

دوستی اور شادی کے جھانسے دیتا تھا
[caption id="attachment_2125879" align="alignnone" width="680"] فوٹو: ٹوئٹر[/caption]

راولپنڈی ميں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرليا گيا۔

پولیس کے مطابق ملزم وسیم اکرم یونیفارم میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال کر خواتین سے دوستی کرتا تھا۔

علاوہ ازیں ملزم اپنی اہلیہ کو رشتہ دار کے طور پر خواتین سے ملواتا اور خواتین کو شادی کا جھانسا دیکر زیورات اور نقدی بھی ہتھیا لیتا تھا۔

ملزم صادق آباد اور اٹک ضلعوں میں بھی وارداتیں کرتا رہا ہے۔ اس کے خلاف تھانہ رتہ امرال میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Tabool ads will show in this div