بہاولپور: نومولود بچوں میں نمونیا کی شرح بڑھ گئی

سرکاری اسپتال میں رزانہ 700 کیسز

سردی میں اضافے کے ساتھ ہی بہاولپور میں بچوں ميں نمونيہ اور سانس کی بيمارياں بڑھنے لگيں اور سرکاری اسپتال ميں علاج کی خاطر لائے جانے والے ایسے بچوں کی یومیہ تعداد 700 تک پہنچ گئی۔

ماہرین اطفال کے مطابق بہاول وکٹوریہ اسپتال میں یومیہ 700 سےزائد بچوں کی آمد رپورٹ ہورہی ہے۔

چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے بچوں میں نمونیہ کی شرح اس وقت تقریباً 75 فیصد تک پہنچ چکی ہے ان کا مزید کہنا ہے کہ سرد موسم بچوں کو بيمار کر رہا ہے اور اس سے خصوصاً نومولود اور کم عمر بچے مسائل کا شکار ہیں۔

ڈاکٹر افتخار نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ بچوں کوگرم کپڑے پہنائیں اور گرم غزائیں کھلائیں تاکہ انہیں موسم کے مضر اثرات سے بچایا جا سکے۔

Tabool ads will show in this div