اداکار آغا علی کے ’لیدر جیکٹ‘کی کہانی

ایک ہی جیکٹ 12 سال تک استعمال کی, اداکار
Dec 17, 2020

شہر کراچی میں گزشتہ دو روز سے ٹھندی ٹھار ہوائیں چلنا شروع ہوئی تو شہریوں کے پہناوئے میں تبدیلی آگئی ایسے میں اداکار آغا علی نے بھی ایک تصویر پوسٹ کی میں وہ لیدر جیکٹ پہنے نظر آرہے ہیں ۔

آغاعلی آنے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیپشن میں لکھا کہ میں نے اپنی پہلی لیدر جیکٹ سال 2001 میں خریدی تھی اور 12 سال تک وہی جیکٹ استعمال کی، جب میری اس جیکٹ کا چمڑا خراب ہونا شروع ہوا تو میں نے اسے پہننا چھوڑدیا تھا لیکن یہ جیکٹ میرے پاس ابھی تک موجود ہے۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ مجھے لیدر کی جیکٹس بہت پسند ہیں اور یہی ایک چیز ہے جو میں کسی سے مانگ کر نہیں پہنی، چونکہ میری پُرانی جیکٹ خراب ہوگئی ہے تو میں نے حال ہی میں اپنے لیے نئی لیدر کی جیکٹ تیار کروائی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں حالیہ چلنے والی ہواؤں کی بدولت ہی یہ جیکٹ پہننا ممکن ہوا ہے ورنہ اس شہر میں گرم کپڑوں کی ضرورت نہیں۔

یاد رہے آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف رواں برس 22 مئی کو جمعتہ الوداع کے موقع پر ایک سادہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Agha Ali

Tabool ads will show in this div