ہرنائی:مچھلی کا شکاری کرنٹ لگنےسے جاں بحق
الیکٹرک جنریٹر سے شکار کر رہا تھا

بلوچستان کے ضلعے ہرنائی میں ایک شخص مچھلیاں پکڑتے وقت حادثے کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گیا۔
لیویز کے مطابق ہرنائی کے علاقے سناڑی میں الیکٹرک جنریٹر سے مچھلی کا شکار کرنے والا عمران شاہ مچھلیاں پکڑتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
عمران شاہ کچھ دوستوں کے ہمراہ شکار پر آیا تھا۔ اس کی لاش دوستوں نے مقامی افراد کی مدد سے ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کی جہاں ضروری کارروائی کرنے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔