رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈزکس کےنام رہا؟

فاتحین کا اعلان کردیا گیا
Dec 17, 2020

ایل ایس اے انتظامیہ نے 19 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کردیا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی 19 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب تمام مراحل آن لائن سرانجام پائے ہوں۔ کرونا وبا کے باعث نامزدگان ، جیوریز ، آڈیٹرز اور منتظمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے یہ اقدام بنیادی ضرورت تھا۔

اس حوالے سےفیشن ، فلم ، میوزک اور ٹی وی کیٹیگریز میں فاتحین کا ریکارڈ شدہ تقریب سے قبل اعلان کیا گیا، ورچوئل تقریب آئندہ ہفتے آن لائن دکھائی جائے گی۔

رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب نہیں ہوگی

لکس اسٹائل ایوارڈ کے تحت 28 مختلف کیٹگریز میں فاتحین کا اعلان کیا جاتا ہے۔ اس بار2 لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز کا بھی اعلان کیا گیا۔ معروف مصنف، مزاح نگار انور مقصود کو یونی لیورچیئرمین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا جبکہ فیشن میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ فوٹو جرنلسٹ اور فوٹوگرافر ٹپو جویری کے نام کیا جائے گا۔

انیسویں لکس ایوارڈز کے فاتحین

فیشن

ماڈل آف دی ایئر(میل) ۔ حسنین لہڑی ماڈل آف دی ایئر(فیمیل) ۔ زارا عابد (بعد ازمرگ)

اچیومنٹ ان فیشن ڈیزائن ۔ پریٹ جنریشن

اچیومنٹ ان فیشن ڈیزائن ۔ لگژری پریٹ ثناء سفیناز

اچیومنٹ ان فیشن ڈیزائن ۔ برائیڈل کوٹیور ثناء سفیناز

بیسٹ مینزویئرڈیزائنر اسماعیل فرید

بیسٹ فیشن فوٹوگرافر شہبازشازی

بیسٹ میک اپ اینڈ ہیئرآرٹسٹ صائمہ بارگفریڈ

بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ - فیشن میل ماڈل سچل افضل

فلم

بیسٹ فلم - لال کبوتر

بیسٹ فلم ڈائریکٹر - کمال خان (لال کبوتر)

بیسٹ فلم ایکٹر۔ ویورز چوائس احمد علی اکبر (لال کبوتر)

بیسٹ فلم ایکٹریس- ویورز چوائس ماہرہ خان (سُپراسٹار)

میوزک

بیسٹ سونگ راوی - سجاد علی

سنگرآف دی ائر ہادیہ ہاشمی ۔ بول ہو

بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ بگ فُٹ میوزک - حماد خان، شعیب لاری

بیسٹ پلے بیک سنگر علی طارق ، گانا بہکانا (پرے ہٹ لو)

بیسٹ اوریجنل ساؤنڈ ٹریک رانجھا رانجھا کردی (جے بی سسٹرز/رحمہ علی )

ٹیلیویژن

بیسٹ ڈرامہ میرے پاس تم ہو

بیسٹ ڈرامہ ڈائریکٹر کاشف نثار (رانجھا رانجھا کردی )

بیسٹ ڈرامہ رائٹر فائزہ افتخار(رانجھا رانجھا کردی )

بیسٹ ٹی وی ایکٹر- کرٹکس زاہد احمد ۔ (عشق زہے نصیب)

بیسٹ ٹی وی ایکٹرس - کرٹکس اقراء عزیز (رانجھا رانجھا کردی)

بیسٹ ٹی وی ایکٹر- ویورزچوائس عمران اشرف (رانجھا رانجھا کردی)

بیسٹ ٹی وی ایکٹر- ویورز چوائس یمنیٰ زیدی (انکار)

بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ ۔ ٹی وی شیث گل (میرے پاس تم ہو)

Tabool ads will show in this div