پشاور میں آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ

کرونا کے مریضوں میں اضافے کے سبب طلب بڑھ گئی
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر
[caption id="attachment_2131349" align="alignnone" width="800"] فوٹو: ٹوئٹر[/caption]

پشاور میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتے ہی شہر میں آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

شہر میں 500 روپے کلو آکسیجن سلنڈر اب ایک ہزار روپے میں فروخت ہونے لگی۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں قلت ہے اور طلب زیادہ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے اب قیمت میں فرق آیا ہے۔ پہلے 500 کا ملتا تھا اب ہزار روپے کا ملتا ہے۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ والدہ کرونا کی مریض ہیں جن کے لیے آکسیجن سلنڈر لے کے جا رہا ہوں۔ آکسیجن سلنڈر یا تو ملتا نہیں ہے اور جب ملے تو ڈبل قیمت پر ملتا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے آکسیجن سلنڈر کی قیمت میں دگنے اضافے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

OXYGEN GAS

Tabool ads will show in this div