پہلی بار گانے پر لتا منگیشکر کےوالد نے کیا کہاتھا؟
بھارت کی معروف اور لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر نے اپنا پہلا گانا آج ہی کے دن گایا تھا۔
بھارت کی مقبول ترین گلوکارہ لتا منگیشکر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ آج سے 79 سال قبل میں نے 1941 میں آج ہی دن یعنی 16 دسمبر کو ریڈیو پر پہلی بار گایا تھا۔
Aaj se 79 saal pehle 16 December 1941 ko maine Radio par pehli baar gaaya.Maine 2 natyageet gaaye the.Jab mere Pitaji ne wo sune tab wo bahut khush hue, unhone meri maa se kaha ki Lata ko aaj radio pe sunke mujhe bahut khushi hui,ab mujhe kisi baat ki chinta nahi.
— Lata Mangeshkar (@mangeshkarlata) December 16, 2020
انہوں نے لکھا کہ میں نے اس وقت 2 نتیاگیت گائے تھے جب ان والد نے ان کے یہ گانے سنے تھے تو وہ بہت خوش ہوئے تھے اور انھوں نے والدہ کو آکر بتایا کہ لتا کو آج ریڈیو پر سن کر مجھے بہت خوشی ہوئی اب مجھے کسی بات کی فکر نہیں۔
یاد رہے کہ لتا منگیشکر 1929 میں پیدا ہوئیں، ان کا شمار انڈیا کی بہترین گلوکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بہت کم عمر میں گلوکاری شروع کی تھی اور تقریبا 6 دہائیوں پر مشتمل اپنے کرئیر میں انہوں نے ان گنت نغمے گائے ہیں۔