ٹام کروز شوٹنگ کے دوران غصے میں کیوں آئے؟
اداکار فلم مشن امپاسیبل7 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں
امریکا کے معروف اداکار ٹام کروز سماجی فاصلہ نہ رکھنے والے کریو پر غصہ ہو گئے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اداکار ٹام کروز فلم کے سیٹ پر عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث سماجی فاصلہ نہ رکھنے والے کریو پر پھٹ پڑے۔
اداکار نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ کووڈ 19 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کوئی مرتکب پایا گیا تو وہ سیٹ چھوڑ کر چلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں مشن امپوسیبل سلسلے کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران کریو کے دو افراد دو میٹر فاصلہ رکھنے کی پابندی توڑنے کے مرتکب ہوئے تھے۔