عوام کو تشدد کی طرف دھکیلنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، عمران خان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قوم سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو تشدد کی طرف دھکیلنے والے اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔


پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد  سے جاری ایک بیان میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ  قوم فرقہ وارانہ نفرت اور تشدد کو ہوا دینے کی کوششیں ناکام بنائے۔


انہوں نے کہا کہ علماء اور سیاسی قیادت امن کی مکمل بحالی کیلئے فعال کردار ادا کریں۔


انہوں نے کہا کہ  ملک دشمن عناصر کی جانب سے قوم کو فرقہ وارانہ تقسیم کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام کرنے کوششوں کو روکنا ہو گا۔


عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ علماء اور سیاسی قیادت سے رابطے کرکے صوبے میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ سماء

اور

کی

کے

کو

عمران

ODIs

خان

Tabool ads will show in this div