مذہبی جذبات مجروح کرنےپر سیف علی خان کیخلاف مقدمہ درج

مقدمہ اتر پردیش کے ایک ایڈووکیٹ نے درج کیا

فلم سے متعلق انٹرویو میں مذہبی جذبات مجروع کرنے پر بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کیخلاف مقدمہ درج ہوگیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے ممبئی مرر ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ان کی آنے والی فلم 'آدی پُروش' ایک ایسی فلم ہے جس سے 'راون' شریف النفس ثابت ہوگا اور سیتا کا اغوا بھی صحیح ثابت ہوگا۔

ان کے اس بیان پر ریاست اتر پردیش کے ایک ایڈووکیٹ نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر سیف علی خان اور فلم کے ڈائریکٹر اوم راؤت پر مقدمہ کردیا ہے۔

بعدازاں سیف علی خان نے اپنے اس بیان پر معذرت بھی کرلی ہے تاہم پھر بھی ان کیخلاف مقدمہ کردیا گیا ہے جس کی سماعت اتر پردیش کے ضلع جان پور کے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں 23 دسمبر کو ہوگی۔

مقدمہ کرنے والے وکیل کا کہنا ہے کہ ہندو دھرم میں رام کو اچھائی کی علامت اور راون کو برائی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

SAIF ALI KHAN

Tabool ads will show in this div