انضمام الحق نےمحمدیوسف کا نام چیف سلیکٹرکےعہدےکےلیےتجویزکردیا

وسيع تجربہ رکھتےہيں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چيف سليکٹر کےلیے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے محمد یوسف کا نام تجویز کیا ہے۔

انضمام الحق نےایک انٹرویو میں سابق کپتان محمد يوسف کے حق ميں اپنا ووٹ ديتے ہوئے کہا ہے کہ گريٹ پليئرز کو بڑی ذمہ دارياں دينا چاہيے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ يوسف انٹرنيشنل کرکٹ کا وسيع تجربہ رکھتےہيں اور اس ذمہ داری کے لیے اہل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اس وقت محمد اکرم اور محمد یوسف چیف سلیکٹر کے عہدے کےلیے فیورٹ ہیں۔ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر شپ کی ذمہ داریاں چھوڑنے کا دو ماہ قبل اعلان کیا تھا۔ ان سے قبل انضمام الحق نے بطور چیف سلیکٹر تین سال اس عہدے پر ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔

mohammad yousaf

Tabool ads will show in this div