داڑھی کی وجہ سےانٹرنیشنل کرکٹ سے باہرہوا،شبیراحمدکادعویٰ

دس ٹیسٹ میچز میں 51 وکٹ حاصل کیے

سابق ٹیسٹ کرکٹرشبیراحمدنےدعویٰ کیا ہےکہ مشکوک بالنگ ايکشن نہيں بلکہ داڑھی کی وجہ سے انہيں انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر کیا گیا۔

ایک انٹرویومیں سابق ٹیسٹ فاسٹ بالر شبیر احمد نے بتایا کہ سال 2007 میں اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسر نے انھیں کہا تھا کہ اگر داڑھی صاف نہیں کی تو مزید بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیل سکو گے۔شبير احمد نے بتایا کہ انھوں نے افسر کو جواب دیا تھا کہ سنت کے اوپر کرکٹ قربان کردوں گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ان کا بالنگ ایکشن کلئیر ہوچکا تھا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت آسٹریليا کے ڈيرل فوسٹر نے کہا تھا کہ آسٹریلیا آکر کرکٹ کھیل لو تاہم انھوں نے ڈيرل فوسٹر کی پيشکش ٹھکرا دی تھی۔

واضح رہےکہ شبیر احمد نے پاکستان کے لیے دس ٹیسٹ میچز میں 51 وکٹ حاصل کیے۔

shabbir ahmed

Tabool ads will show in this div