الیکشن کمیشن کا سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جنوری میں کرانے کا اعلان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


 اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب پر واضح کردیا کہ بلدیاتی الیکشن جنوری میں ہی ہوں گے، تمام تیاریاں مکمل کرلی جائیں، دھاندلی کی روک تھام کیلئے مقناطیسی سیاہی کو بھی مزید مؤثر بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے، دونوں صوبوں کیلئے 29 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔


الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی یہ استدعا بھی رد کردی کہ صوبے میں بلدیاتی الیکشن مزید آگے بڑھائے جائیں، ایڈیشنل سیکریٹری نے الیکشن کمیشن کی اہم بیٹھک کے بعد صوبوں کو بلدیاتی انتخابات کی تاریخیں بھی یاد دہانی کرادی۔


الیکشن کمیشن نے کروڑوں بیلٹ پیپرز نہ چھاپنے کے سارے بہانے بھی رد کردیئے اور صوبوں کو یہ سہولت تک دیدی کہ عوامی سطح پر کام کرنیوالے سرکاری پرنٹنگ پریس سے مدد لی جاسکتی ہے، الیکشن کمیشن نے دھاندلی سے بچنے کیلئے مقناطیسی سیاہی کو بھی مزید مؤثر بنانے کا فرمان جاری کردیا ہے۔


سندھ اور پنجاب کیلئے کاغذات نامزدگی 10 سے 13 دسمبر کو وصول جبکہ 15 سے 19 دسمبر تک جانچ پڑتال کی جائے گی، 26 دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔


کنٹونمنٹ اور اسلام آباد کے بلدیاتی قوانین مکمل کرنے کیلئے بھی 15 دسمبر کی ڈیڈلائن دے دی گئی ہے۔ سماء

اور

میں

کا

transport

سندھ

tragic

paypal

hezbollah

lost

warrant