لالی ووڈ کی"ہیر"فردوس بیگم انتقال کرگئیں

فردوس بیگم کی عمر73 سال تھی
[caption id="attachment_2129439" align="alignnone" width="800"] کولاج :سماء ڈیجیٹل[/caption]

اپنے دورمیں پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ فردوس بیگم 73 سال کی عمر میں لاہورمیں انتقال کرگئیں۔

فردوس بیگم کو3 روز قبل برین ہیمبرج ہوا تھا اوروہ لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ انہوں نے 2 بیٹیوں اورایک بیٹے کو سوگوارچھوڑا۔

اگست 1947 میں جنم لینے والی فردوس بیگم کا اصل نام پروین تھا۔ کیریئرکا آغاز 1963 میں فلم " فانوس" سے کیا، انہوں نے پنجابی ، اردو ، پشتوزبان میں بننے والی 150 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

سال 1970 میں فلم "ہیررانجھا" میں اعجاز درانی کے مقابل ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی فردوس بیگم کو اس کردار سے بےپناہ شہرت حاصل ہوئی اور ہیران کی پہچان بن گیا۔ بہترین اداکاری پرانہیں نگارایوارڈ سے نوازا گیا۔

فردوس بیگم کی متعدد فلموں میں ان پرملکہ ترنم نور جہاں کی آوازمیں گانے فلمائے گئے۔

اداکارہ کی مشہور فلموں میں ہیر رانجھا، انسانیت، سودے دلاں دے ، ملنگی، آنسو، ضدی اور دیگرشامل ہیں۔

LOLLYWOOD

heer ranjha

FIRDOUS BEGUM

Tabool ads will show in this div