ملک میں کروناایکٹوکیسزکی تعداد48 ہزار369 ہوگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کےباعث سب سے زیادہ سندھ میں 58 اموات
Dec 16, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے باعث سب سے زیادہ سندھ میں 58 اموات ہوئیں۔دوسرے نمبر پر پنجاب میں 30 اموات ہوئیں۔

این سی او سی نےبتایا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 105 افراد کرونا وائرس کےباعث انتقال کرگئے۔105 میں سے70  مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پرہوا۔گذشتہ 24  گھنٹوں میں 2 ہزار 731 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 38 ہزار 28 کرونا ٹیسٹ کئے گئے،ملک بھرمیں کرونا وائرس کےکیسزکی تعداد4 لاکھ 45 ہزار977 ہوگئی،کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 9 ہزار10 ہوگئی۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار369 ہوگئی ہے۔صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 3 لاکھ 88 ہزار 598 ہے،سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 482 ہوگئی،پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی تعداد1 لاکھ 28 ہزار 673 ہو گئی، خیبرپختونخوا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 53 ہزار 253 ہے،اسلام آباد میں 35 ہزار 203 اور بلوچستان میں 17 ہزار 771,گلگت بلتستان 4 ہزار 799 ہے۔آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 7 ہزار 771 ہے۔

این سی او سی کےمطابق ملک میں 3 ہزار66 مریض مختلف اسپتالوں جبکہ 316 مریض وینٹلیٹرز پر موجود ہیں۔ملتان میں 48 فیصد مریض وینٹیلیٹرز پر موجود ہیں۔اسلام آباد میں 46 فیصد وینٹیلیٹرز کرونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔پشاور میں 26 فیصد وینٹیلیٹرز پر کرونا مریض موجود ہیں۔لاہور میں 34 فیصد وینٹیلیٹرز کرونا مریضوں کے زیراستعمال ہیں۔راولپنڈی میں 42 فیصد آکسیجن بیڈز پرمریض موجود ہیں۔کراچی میں 37 فیصد آکسیجن بیڈز کرونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔پشاور میں 64 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔ملتان میں 41 فیصد آکسیجن بیڈز کرونا مریضوں کےزیراستعمال ہیں۔

CORONA

NCOC

Tabool ads will show in this div