لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ، دو سپاہی جاں بحق

پاک فوج کی جوابی کارروائی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاکستان آرمی کے دو جوان جاں بحق ہوگئے۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق منگل کو بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر 35 سالہ نائیک شاہ جہاں اور 21 سالہ سپاہی حمید جاں بحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس میں بھارتی فوج کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہيں۔

Tabool ads will show in this div