جامعہ کراچی میں کریکرحملہ، دو رینجرزاہلکار زخمی
اضافی نفری طلب کرلی گئی

جامعہ کراچی میں کریکر حملے کے نتیجے میں رینجرز کے دواہلکار زخمی ہوگئے۔
جامعہ کراچی کے شیخ زید اسپتال سے متصل رینجرز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر کریکر پھینکا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ رینجز کی موبائل کو شدید نقصان پہنچا۔
واقعہ کے بعد رینجرز کی موبائل میں آگ بھٹرک اٹھی جسے مقامی لوگوں نے بجھانے کی کوشش کی۔
دوسری جانب زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو فوری طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ رینجرز کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شیخ زید گیٹ پر رینجرز کی موبائل پر نامعلوم ملزمان نے کریکر پھینکا اور فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس یونیورسٹی پہنچ گئی ہے جبکہ سرچ آپریشن کیا کیا جارہا ہے۔
تبولا
Tabool ads will show in this div