ایبٹ آباد،مسافر وین کھائی میں گرگئی،7افراد جاں بحق
حادثے میں 13 افراد زخمی
[caption id="attachment_2128739" align="alignright" width="999"]
ایبٹت آباد: حادثے کا مقام[/caption]

ایبٹ آباد کے نواحی علاقے ميرا میں مسافر وين کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار مسافر وین بانڈ سے ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میرا جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔ وین کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق، جب کہ 13 زخمی ہوگئے۔
پوليس کے مطابق مسافر وين ميں ڈرائيور اور 14 خواتين سوار تھيں، جو جنازے سے واپس گھر جا رہی تھيں، اس اثنا میں وین موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی اور کھائی میں جا گری۔
لاشوں کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بے نظير شہيد اسپتال منتقل کرديا گيا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 5 خواتين کی حالت تشویش ناک ہے۔