ٹی20سیریز: محمدرضوان کوقیادت دیےجانے کاامکان

فیصلہ ٹیم منجمنٹ کی جانب سے کرلیا گیا
Dec 15, 2020
فوٹو: کرک انفو
فوٹو: کرک انفو
[caption id="attachment_2128614" align="alignnone" width="800"] فوٹو: کرک انفو[/caption]

دورہ نیوزی لینڈ کے دوران بابر اور شاداب کے فٹنس مسائل کے سبب ٹیم کی قیادت محمد رضوان کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔

دورہ نیوزی لینڈ میں تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ٹی 20 کے نائب کپتان شاداب خان کی غیر موجودگی میں وکٹ کیپر محمد رضوان ٹیم کی قیادت کریں جس کا فیصلہ ٹیم منجمنٹ کی جانب سے کرلیا گیا ہے۔

ٹیم منيجمنٹ کے مطابق شاداب خان مکمل فٹ ہوئے تو کپتانی کريںگے، ورنہ قومی ٹيم کی کمان محمد رضوان کے سپرد ہوگی جبکہ منجمنٹ نے وکٹ کيپر کو بيٹنگ آڈر ميں بھی پروموٹ کرنے کا فيصلہ کرلیا ہے۔

محمد رضوان نوجوان بلےباز عبداللہ شفيق کے ساتھ اوپننگ کريں گے۔

واضح رہے کہ بابراعظم اور شاداب خان کی انجری کے بعد کپتانی کيلئے محمد حفيظ اور عماد وسيم کے نام زير گردش تھے تاہم مگر ٹيم منيجمنٹ نے حفيظ اور عماد کی اميدوں پر پانی پھيرتے ہوئے ٹیم کی قیادت محمد رضوان کے سپرد کردی۔

PakvNZ

Tabool ads will show in this div